اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی کمپنی سینٹ گوبن کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سمنان کی پلاسٹر کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے.
یہ بات ایران کے دورے پر آنے والے فرانسیسی کمپنی کے سربراہ عمار بشارے نے صوبہ سمنان کے چیمبر آف کامرس، انڈسٹری، کان کنی اور زراعت کے سربراہ علی اصغر جماری کے ساتہ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے پس منظر میں مختلف ممالک کی کمپنیوں کی طرح ان کی کمپنی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتہ مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کام کرنے کی خواہاں ہے.
اس موقع پر علی اصغر جماری نے کہا کہ صوبہ سمنان بہترین معیاد کے 40 پلاسٹر بنانے کے یونٹ کام کر رہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سمنان میں روزانہ 40ہزار ٹن پلاسٹر کی پیداوار کی جاتی ہے اور یہ پلاسٹر بھارت، عراق اور ترکمانستان کو برآمد کیا جاتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲